سوشل میڈیا پر مذہبی اختلافی موضوعات پوسٹ کرنے والوں کو پیغام:
http://www.socioon.com/haider
http://www.haideron.com/haider
سوشل میڈیا پر مذہبی اختلافی موضوعات پوسٹ کرنے والوں کو پیغام:
http://www.socioon.com/haider
http://www.haideron.com/haider
*گیس یا ہیٹر کی وجہ سے اموات کے اسباب*
عام دنوں میں بالعموم اور سردیوں میں بالخصوص گیس سے رونما ہونے والے دلخراش سانحات دیکھتے اور سنتے ہیں اور ان میں آئے روز بتدریج اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ مسئلے کی بنیاد Root Cause سے لاعلمی ہے۔ہمارے لوگوں میں یہ تاثر عام ہے کہ گیس جلانے کی وجہ سے یا گیس کے اخراج کی وجہ سے دم گھٹنے Suffocation کی وجہ سے انسان کی جان چلی جاتی یے۔ حالانکہ ایسے واقعات کی شرح چند فیصد ہے. Propane یا ًMethane گیس جو کہ ہم گھروں میں جلاتے ہیں اس کی بُو ہوتی اور اس کے اخراج کا فوری تعین ہو جاتا ہے. اگر آپ سو بھی رہے ہوں تو دم گھٹنے کی وجہ سے آپ جاگ جاتے ہیں. اس کیلیے آپ کے کمرے کا ایک روشن دان بھی کُھلا ہو تب بھی یہ سفوکیشن کا سبب نہیں بنتی۔ البتہ شعلہ ہوا میں گیس کی زیادہ مقدار میں جلائیں تو آگ لگ سکتی ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ رات کو گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو جانے پر موت کی اصل وجہ کیا ہے۔
میرے دوستو۔۔۔!
اس کی وجہ ایک تیسری زہریلی اور جان لیوا گیس ہے۔ جس کا نام کاربن مونو آکسائیڈ Carbon Monoxide ہے. اکثر کوئلے کی گیس ہو یا ہیٹر کی گیس یعنی پروپین یا میتھین جب پوری طرح نہیں جلتی یعنی آدھی جلتی ہے تو ایک تیسری گیس جنم لیتی ہے۔ جس کو کاربن مونو آکسائیڈ کہتے ہیں۔
اکثر چولہوں اور ہیٹرز پر کالک جم جاتی ہے اور گیس خارج ہونے کی جگہ تنگ رہ جاتی ہے۔ اس کالک کو Soot کہتے ہیں۔ یہ Soot گیس کو مکمل جلنے نہیں دیتی۔ اس لئیے ہمیں ہفتہ وار اپنے چولہوں کی Maintenance کرنی چائیے۔ گیس کے شعلے سے اندازہ لگانا چائیے کہ گیس مکمل جل رہی ہے یا نہیں.
آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک تیسری گیس جو کہ جان لیوا ہے اسکے اخراج کا ہمیں پتہ کیوں نہیں چلتا؟
کاربن مونو آکسائیڈ:
ایک ایسی گیس ہے جس کا کوئی رنگ نہیں، ذائقہ نہیں، بُو نہیں، آواز نہیں۔ ۔ ۔ ۔ زہریلی گیس،
اسی لئیے اس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ بہت خاموشی سے یہ انسان کے حواس کو بکھیڑ کر رکھ دیتی ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا۔ آگ تین اشیا کا مرکب ہے ۔ آکسیجن، فیول، اور حرارت Oxygen, Fuel, and Heat ان میں سے ایک چیز بھی نکال دیں تو آگ بُجھ جاتی ہے۔
اسی طرح جب گیس، اور حرارت سے آکسیجن مقدار میں کم رہ جاتی ہے تو Complete Combustion نہیں ہوتی۔ یعنی گیس مکمل طور ہر جل نہیں پاتی۔ اس ادھورے شعلے یا جلنے سے ایک اور گیس جنم لیتی ہے جس کو کاربن مونو آکسائیڈ کہتے ہیں۔
اس کی اصل وجہ یہی ہے کہ آپ کا گیس ہیٹر یا چولہا، زنگ آلود یا کالک زدہ یعنی soot سے اٹا ہوا ہے، جس کی مکمل صفائی نہیں ہوئی اور آکسیجن پوری طرح گیس کو جلنے میں مدد نہیں دے رہی۔
دوسری وجہ مکمل سِیل بند کمرے میں گیس ہیٹر کا جلنا ہے۔۔۔ آکسیجن مقدار میں کم رہ جاتی ہے اور کاربن مونوآکسائیڈ بننے لگتی ہے۔
جیسا کہ پہلے ذکر کیا کہ یہ گیس ایک خاموش قاتل ہے لہذا سو جانے کے بعد انسان اپنے دفاع کے قابل نہیں رہتا اور سوتے سوتے موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔ یہ گیس ہوا کے متوازن ہے اور یہ سانس کے ذریعے داخل ہوتے ہی انسانی جسم میں موجود آکسیجن کو ختم کرتی جاتی ہے۔ دل، دماغ اور پھیپھڑے آہستہ آہستہ ناکارہ ہوجاتے ہیں اور اسی مدہوشی میں انسان جان دے دیتا ہے۔
احتیاطی تدابیر:
*چولہے اور ہیٹر کی ہفتہ وار صفائی۔
* زنگ اور کالک کو نہ جمنے دینا۔
*آکسیجن کی مکمل فراہمی کیلیے روشن دان یا کھڑکی کو کھول دینا چائیے۔
*حد ممکن کوشش کریں کہ رات کو ہیٹر اور Main Connection بند کر کے سوئیں۔
* ریگولیٹرز اور فِٹنگز کی جانچ پڑتال کہ وہ گیس خارج نہیں کررہے ۔
* جدید ہیٹرز کا استعمال بالخصوص ایسے ہیٹرز جو گیس بند ہو جانے کی صورت میں خود بخود بند ہو جائیں۔ یعنی Auto Switch off in Case of Emergency or shortage.
* ہو سکے تو گیس کی شناخت کرنے والا آلہ Gas detector کمرے میں نصب کر دیں تاکہ ایسی گیس کے اخراج کے وقت الارم بجنے سے آپکو پتہ چل سکے۔ کیونکہ انسانی حِسیں اس گیس کو نہیں پکڑ سکتی۔
* ہیٹر کی پلیٹ خراب ہو جانے کی صورت میں اسکی فوری تبدیلی کریں۔
اور آگ کے شعلے کے یہ تین رنگ یاد رکھیں:
نیلا شعلہ، پیلا شعلہ، اور گلابی شعلہ
یعنی اگر آپ کا چولہا یا ہیٹر نیلے رنگ کے شعلے (Blue flame) کے ساتھ جل رہا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کی گیس مکمل اور پوری طرح جل رہی ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اگر آپ کا چولہا یا ہیٹر پیلے رنگ کے شعلے (Yellow flame) کے ساتھ جل رہا ہے تو آپ کے چولہے یا ہیٹر کی صفائی کی ضرورت ہے. یا پھر آپ کی گیس کا معیار اچھا نہیں ہے۔
اور اگر آپ کا گیس ہیٹر یا چولہا گُلابی شعلے (Pink flame) کے ساتھ جل رہا ہے تو یقیناً یہاں خطرہ ہے کیونکہ گیس مکمل طور پر نہیں جل رہی اور ایک تیسری گیس جنم لے رہی ہے۔
سردیوں کا موسم ہے تقریباً ہر گھر ہر کمرے میں گیس ہیٹرز جلتے ہیں۔
کاربن مونو آکسائیڈ کے متعلق تمام معلومات اپنے گھر کے ایک ایک فرد سے شئیر کریں۔
اور اس بارے میں مزید معلومات انٹرنیٹ سے حاصل کریں۔ کسی کی جان بچانا اور اچھی تجویز دینا بہت بڑا کام ہے۔ سیفٹی ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔