بریکنک نیوز: کابل: عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب میں دھماکہ، 50 شہید
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب کے دوران دھماکے سے 50 افراد شہید ہوگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں تقریب میں آئے علما کونسل کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے وقت ہال میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔
افغان حکام کے مطابق دھماکہ عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب کے لیے جمع شہریوں کے درمیان ہوا ہے جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ شہر بھر کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔