ساری رات فون پر باتیں ، پہلے تجسس کی انتہا ، ہر مسیج پر دل کا دھڑکنا ،ماں اگنور ، باپ اگنور تعلیم اگنور ، پھر ملاقاتیں ،رنگین نظارے ،پھر لڑائی جھگڑے کی شروعات ،پھر بریک اپ ،پھر پیچ اپ ، دوماہ بعد پھر بریک اپ ، پھر پیچ اپ ،
پھراداسی کا اشتہار بن کر پھرنا ، لوگوں کو اپنی وفااور اسکی بےوفائی کے قصے سناتے رہنا، سونے جیسے وقت کو مٹی میں ملا دینا ،پھر بریک اپ ، پھر پیچ اپ ، پہلے جینے مرنے کی قسمیں کھانااور پھر آخر میں ایک دوسرےکو بد کردار اور گا لیاں دے کر راستے الگ کر لینا ۔ اگر اس کو تم محبت بولتے ہو تو بھا ر میں جاو تم لوگ اور تمہاری نقلی محبت ۔
میں پناہ چاہتا ہو ں ایسی آشنا ئی سے !